شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
جہانگیر ترین نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی۔ شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جس پر شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ جن میں شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، فردوس عاشق اعوان، راجہ ریاض، ندیم افضل چن، فواد چوہدری، صمصام بخاری، اشرف سوہنا، نظر محمد گوندل، چودھری غلام عباس شامل ہیں۔