عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
Image by RT

نیویارک:عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کا عمل شروع ہونا ہے۔


تفصیلات کے مطابق  نیو یارک مرکنٹائل میں آئندہ ماہ کےلئے برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 21 سینٹ اضافہ کے ساتھ 60.36 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (امریکی کروڈ)کی سپلائی کے سودے10 سینٹ اضافہ کے ساتھ 51.25ڈالر فی بیرل طے پائے۔