شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنانے پر اتفاق ہو گیا

شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنانے پر اتفاق ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو ۔۔ نیونیوز ۔۔۔

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کا شہباز شریف کو چئیر مین پی اے سی بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

تفسیلات کے مطابق آخرکار حکومت نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیر مین بنانے کے لیے اتفاق کیا ہے ۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات ختم ہو گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایامسلم لیگ ن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی ۔

اس کمیٹی کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔انہوں نے کہا  ایوان کو چلانا ہے مجبوریاں نہیں ہوتیں روایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو چئیرمین پی اے سی مانا ہے۔

اس سے قبل آج پارلیمنٹ کے اجلاسقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا  نیب نے چکر دے کر آشیانہ کیس میں بلا یا اور صاف پانی کیس میں گرفتار کرلیا۔

نیب قیامت تک ان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا تاحال کوئی ریفرنس بھی پیش نہیں کیا گیا،نیب آدھے پیسے کی کرپشن ثابت کردے اسی دن ایوان چھوڑ دوں گا۔
اس کے باوجود کہا جا رہا ہے شہبازشریف پر نیب کا سایہ ہے لیکن نیب اور تحریک انصاف کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ عمران خان کے اوپر بھی نیب کا سایہ دن رات منڈلاتا ہے کیا ان کے اوپر مالم جبہ،ہیلی کاپٹر کا کیس نہیں ہے؟ ؟؟ ان کے خلاف تحقیقات کون کرے گا؟؟؟