آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے علاقائی اہمیت کا جائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمارنڈر کانفرنس ہوئی جس میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے علاقائی اہمیت کا جائزہ لیا گیا ۔کانفرنس میں داخلی سیکیورٹی کیلئے جاری آپریشن پر پیشرفت اور مشرقی ومغربی بارڈر سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال  پر  گفتگو ہوئی ۔افغانستان  کے امن عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر امید کا اظہار بھی کیا گیا۔

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے بہترین مفاد، ترقی اور امن کیلئے تمام اداروں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو  جڑ سے ختم کرنے کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام فریقین کی حمایت کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے جیو اسٹرٹیجک بالخصوص علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا  جائزہ  لیا   گیا۔ مشرقی، مغربی سرحدوں کی صورتحال اور  دہشتگردی کے خاتمے کے اقدامات اور  استحکام کے لیے جاری آپریشنز   پر بھی تبادلہ خیال کیا  گیا۔