ہمیں دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری کو اپنانا ہو گا، عمران خان

 ہمیں دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری کو اپنانا ہو گا، عمران خان
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار ملک ہو  جس کیلئے ہمیں دوسروں پر انحصار کےبجائے خود انحصاری کو اپنانا  ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ قومی غیرت کیلیے خودانحصاری لازمی ہے اور میرا وژن ہے کہ پاکستان ایک خود انحصار ملک بنے جس کیلئے ہمیں دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری کو اختیار کرنا ہو گا ۔ہاتھ پھیلانے والا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔  60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا۔

انہوں نے چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے خود انحصاری کے بل بوتے پر تیس سال کے اندر 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ۔ ہم سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے اور ایکسپورٹ کو بڑھانےکیلیے بھرپور کوشش کریں گے. منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی ڈیل کریں گےاور اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے پالیسیاں لارہےہیں ۔

انہوں  نے کہا کہ پیسہ جائز ذرائع سے کمانا جرم نہیں ہے لیکن اس پر  ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔ہم نے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کلیکشن کو علیحدہ کردیاہے. اوور سیز   پاکستانیوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا کررہےہیں جبکہ بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والےکیلیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے،بلوچستان میں تانبے کے وسیع ذخائر ہیں جس کے ذریعے ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ہمیں خود انحصاری اختیار کرنا ہو  گی کیونکہ دوسروں پر انحصار کرنے والا ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ۔