چین کی نئی موبائل کمپنی کا پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کا تہلکہ خیز اعلان

چین کی نئی موبائل کمپنی کا پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کا تہلکہ خیز اعلان
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : چین کی موبائل فون کمپنی "رئیل می " نے پاکستان میں بزنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کا ہدف پاکستان کی ساٹھ فیصد نوجوان نسل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی بڑی موبائل کمپنی نے پاکستان میں اپنے کاروبار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، موبائل فون کمپنی "رئیل می" نے بھارت میں صرف چار ماہ کے دوران یک دس لاکھ سے زائد یونٹس کو فروخت کیا ہے ۔

اسی طرح کمپنی نے ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کیے ہیں کیونکہ نوجوان نسل کو مناسب قیمت پر انتہائی جدید ٹیکنالوجی خریدنے کو ملی ہے ، کمپنی نے ایشیا کے بڑے ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب پاکستان میں بڑے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کے بعدنوجوانوں کی اکثریت نے نئے موبائل فونز کی خریداری روک دی ہے تاکہ نئی کمپنی کی معیاری پراڈکٹس سے فائدہ حاصل کیا جا سکے ، کمپنی کی ایشیائی ممالک میں ترقیاتی ریکنگ میں بھی نمایاں بہتری ہے اور پاکستان میں کامیاب کاروبار کے بعد اس میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ۔

نئی چینی کمپنی پاکستان میں پہلے سے کام کر رہی ہیں دیگر چینی موبائل فون کمپنیوں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتی ہیں جن میں ہوواوے بڑی کمپنی شامل ہے جو اب تک پاکستان میں کافی اچھا بزنس کر رہی ہے لیکن اگر صارفین کو ہوواوے سے بہتر اور کم قیمت میں موبائل فون دستیاب ہوں گے تو یقینی طور پر دیگر کمپنیوں کے کاروبار میں نمایاں فرق پڑے گا۔