اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مزید 29 وکلاء گرفتار

اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مزید 29 وکلاء گرفتار
کیپشن: گرفتار وکیلوں میں سے 8 کو تھانہ مزنگ پولیس نے گرفتار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مزید 29 وکلاء کو گرفتار کر لیا گیا اور گرفتار وکلاء کی تعداد 80 ہو گئی۔پولیس کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار وکیلوں میں سے 8 کو تھانہ مزنگ پولیس نے گرفتار کیا۔

تھانہ نواں کوٹ نے تین، تھانہ شالیمار نے ایک وکیل کو گرفتار کیا، تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے9، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے30 وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہنگامہ آرائی کے الزام میں تھانہ جنوبی چھاؤنی اور شمال چھاؤنی نے بھی پانچ، پانچ وکلاء کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 8 وکلاء کو تھانہ کاہنہ، چار کو تھانہ گلبرگ، ایک کو تھانہ ماڈل ٹاؤن، پانچ کو تھانہ فیصل ٹاؤن اور تھانہ نصیر آباد کی حدود سے ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔