قلعہ سیف اللہ، مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان حادثہ، 13 مسافر جاں بحق

قلعہ سیف اللہ، مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان حادثہ، 13 مسافر جاں بحق
حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، ڈپٹی کمشنر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

قلعہ سیف اللہ: مسافر کوچ اور پٹرول سے بھری پک اپ کے درمیان حادثے میں 13 مسافر جاں بحق ہوئے۔بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ میں ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ اور پٹرول سے بھری پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔


ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے کی جائیگی۔