عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی ہو گیا

عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی ہو گیا

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی ہو گیا ہے۔

 اس سے قبل نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا تھا کہ عمرہ ویزا کی فیس 300ریال ہوگی۔ یہ فیس 49 ممالک سے عمرے پر آنے والے زائرین کے لیے مقرر ہے۔عمرے پر آنے والے کو میڈیکل انشورنس فیس کی مد میں 110ریال دینا ہوں گے۔

سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور التعاونیہ انشورنس کمپنی کے چیئرمین سلیمان الحمید نے ہیلتھ انشورنس معاہدے پر دستخط کردیے۔ وزیر حج کے مطابق’ انشورنس اسکیم میں صحت نگہداشت ، ہیلتھ ٹرانسپورٹ، ایمبولینس، ایمرجنسی، ٹریفک حادثات، قدرتی آفات، سامان گم ہونے، پرواز میں تاخیر اور ایئرپورٹ پرقیام سمیت تمام امور شامل ہوں گے‘۔