عالمی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی، مزید 72 مریض جان کی بازی ہار گئے

global epidemic spread, 72 more patients lost their lives
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں عالمی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے چوبیس گھنٹے کے دوران متاثرہ 72 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ اموات کے اضافے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8796 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر سے اکھٹے کئے گئے ڈیٹا کے مطابق کنفرم مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہو چکی ہے جبکہ 46 ہزار 629 ایکٹو کیس ہیں جبکہ مثبت کیسوں کا تناسب چھ اعشاریہ 59 فیصد بتایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز عالمی وبا سے کراچی سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کا تناسب بیس اعشاریہ اٹھاسی فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اپندرہ اعشاریہ پانچ جبکہ مظفر آباد میں گیارہ اعشاریہ بیس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر میں 7663، بلوچستان میں 17737، گلگت بلتستان میں 4783، اسلام آباد میں 34579، خیبر پختونخوا میں 52092، صوبہ پنجاب میں 127212 اور سندھ میں 194359 کنفرم مریض ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں عالمی وبا کے سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 24718 ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ اس کے بعد صوبہ پنجاب کا نمبر ہے جہاں یہ تعداد 8951 بتائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا 4763، اسلام آباد میں 6191، گلگت بلتستان میں 125، بلوچستان میں 565 اور آزاد کشمیر میں 1316 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں 3351 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبہ سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں 31499 مریض اس موذی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔