ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ: اینتھونی جوشوا نے کبرات پولیوو کو 9ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

World Heavyweight Boxing: Anthony Joshua knocked out Kubrat Pulev in 9th round
کیپشن: باکسنگ کا یہ تاریخی مقابلہ لندن کے ویمبلے سٹیڈٰم میں منعقد ہوا:فائل فوٹو

لندن: ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر اینتھونی جوشوا نے اپنے مدمقابل کبرات پولیوو کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے دیگر باکسروں کے دلوں میں دھاک بٹھا دی ہے جو انھیں فائٹ   کیلئے چیلنج کرتے ہیں۔

یہ تاریخی مقابلہ ویمبلے کے ایس ایس ای ایرینا میں گزشتہ رات کھیلا گیا تھا۔ عالمی وبا کی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف 1 ہزار ٹکٹس فروخت کئے گئے تھے۔ تاہم دنیا بھر میں ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کے اس مقابلے کو براہ راست نشر کیا گیا۔

اس مقابلے میں جوشوا نے سفید جبکہ ان کے مدمقابل فائٹر نے سرخ دستانے پہنے ہوئے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے مقابلے کا آغاز سست رہا اور کوئی زبردست مکا بازی نظر نہیں آئی۔ تاہم تیسرے راؤنڈ کے شروع ہوتے ہی اینتھونی جوشوا نے اپنے مخالف باکسر پر چڑھائی شروع کردی۔

مقابلہ جیتنے کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینتھونی جوشوا نے اعلان کیا کہ جس کسی کے پاس بھی کوئی ٹائٹل ہے، آئے اور میرے ساتھ مقابلہ کرے، اس موقع پر انہوں نے ٹائسن فیوری کو بھی براہ راست مخاطب کرتے ہوئے مقابلے کا چینلج دیا۔

اینتھونی جوشوا کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی دوسری لڑائی کیلئے تیار ہوں، میں تیسرے ہی راؤنڈ میں اپنے مخالف کو چاروں خانے چت کر سکتا ہوں، میں اس موقع کو جلد دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال میکسیو سے تعلق رکھنے والے باکسر نے اینتھونی جوشوا کو حیرت انگیز طور پر ناصرف ناک آؤٹ کرتے ہوئے ان سے تین ٹائٹلس چھین کر اپنے نام کر لئے تھے۔ دنیا میں کسی کو بھی مقابلے کے اس نتیجے کی امید نہیں تھی۔ جوشوا اس میچ سے قبل بائیس میں سے اکیس مقابلے اپنے مخالفین کو ناک آؤٹ کرکے جیتے تھے۔ ایتھونی جوشوا کو تاریخی شکست دینے والے اس باکسر نام روئس جونئیر ہے۔