ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل

ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

لاہور: پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے .

بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھانےو الی   اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان شیئر کیا جہاں ان کا کہنا ہے کہ “میرا  کوویڈ ۔19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے ۔ 

3728eb574087723bdb203c4ed01426a6

انہوں نے لکھا کہ میں گذشتہ کچھ دنوں سے ان تمام لوگوں کو آگاہ  کررہی ہوں جو مجھ سے قریبی رابطے میں تھے۔ 

میرے لیے مشکل ہورہی ہے لیکن امید ہے جلد ٹھیک ہوجائوں گی ، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں اور اور ایس او پیز پر عمل کریں ۔ 

واضح رہے کہملک بھر میں عالمی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے چوبیس گھنٹے کے دوران متاثرہ 72 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ اموات کے اضافے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8796 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر سے اکھٹے کئے گئے ڈیٹا کے مطابق کنفرم مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہو چکی ہے جبکہ 46 ہزار 629 ایکٹو کیس ہیں جبکہ مثبت کیسوں کا تناسب چھ اعشاریہ 59 فیصد بتایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز عالمی وبا سے کراچی سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کا تناسب بیس اعشاریہ اٹھاسی فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اپندرہ اعشاریہ پانچ جبکہ مظفر آباد میں گیارہ اعشاریہ بیس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔