جی میل کا نیا فیچرمتعارف 

  جی میل کا نیا فیچرمتعارف 

نیویارک: گوگل نے جی میل میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے ، اب انٹرنیٹ صارفین  جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے ۔ دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب صافین مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے بغیر بھی بہت ساری تبدیلیاں کرسکیں گے ۔ 

جی میل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے مائیکر وسافٹ آفس فائلز میں ایڈٹینگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لیے گوگل ڈرائیو کا سہارا لینا پڑ تا تھا ۔

نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کر سکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر مفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ یعنی جب کسی صارف کو ای  میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈنٹنگ کرسکیں گے ، اس طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل کے ساتھ واپس بھی بھیج سکیں گے ۔ 

گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس  پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی  ہے ۔ اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹرٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے ۔