حمزہ شہبازاور جنید صفدر کےلاڈ اور مستی کی تصویر وائرل ہوگئی

حمزہ شہبازاور جنید صفدر کےلاڈ اور مستی کی تصویر وائرل ہوگئی

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں ۔ ایسے میں حمزہ شہباز اور جنید صفدر کی شادی کے دوران ہونے والی مستیاں ، مریم نواز اور ان کے شوہر  کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصاویر کو عوام خوب پسند کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

حکومت میں رہنے والے خاندان کی شادی کے مناظر سوشل میڈیا پرعوام میں بہت زیادہ دلچسپی کا باعث ہیں ۔  ایسے میں جنید صفدر کے ساتھ حمزہ شہباز کے لاڈ اور پیار سے گال تھپتھپانے کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں ۔

تصویر میں حمزہ شہباز جنید صفدر کو پیار سے گال پر تھپتھپاتے نظر آرہے ہیں جبکہ مریم نواز ان کے پاس کھڑی ہیں اور ان کے پیچھے کیپٹن (ر) صفدر بھی نظر آرہے ہیں ۔

شادی کی تقریبات کے دوران ہی ایک اورویڈیو بھی وائرل ہے جس میں مریم نواز خود حمزہ شہباز کا ہاتھ تھامے ان کو سٹیج پر لے جاتی نظر آرہی ہیں ۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اوراب دعوت ولیمے اوردیگر رسومات ادا کی جارہی ہیں ۔