پنجاب   کے ہر شہری کیلئے 10 لاکھ روپے کا تحفہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کر دیا 

CM Punjab Usman Buzdar, Health Card, Pakistan Health Card, Punjab Health Card

لاہور :ـوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کارڈ کا پنجاب میں بھی اجرا کررہے ہیں جو جنوری سے شروع ہو جائے گا پنجاب بھر میں عوام کو یہ کارڈ دیا جائے گا جس سے وہ 10 لاکھ تک کاعلاج کروا سکیں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم،صحت،عوام کی فلاح و بہود،سماجی انصاف اور وسائل کی تقسیم ہمارا عزم ہے،عوام سے کئے گئے وعدے کی طرف ایک قدم اور بڑھا رہے ہیں،پاکستان صحت کارڈ اسی کا ایک سلسلہ ہے جس کے ذریعے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں جو جنوری سے شروع ہو جائے گا،پنجاب بھر میں یہ کارڈ عوام کو دیا جائے گا جس سے وہ 10 لاکھ تک علاج کراسکیں گے،انہوں نے کہا کورونا کے باعث غریب طبقہ مزید غربت کا شکار ہوا ہےحکومت نے سب سے زیادہ ترجیح صحت کے شعبے کو دی ہے،سابق حکومت کا صحت کابجٹ 169 ارب تھا،موجودہ حکومت کا صحت کا بجٹ 300 ارب سے زائد ہے۔


عثمان بزدار نے کہا حکومت پسماندہ اضلاع کے عوام کو صحت کارڈ کی بنیادی سہولتیں فراہم کر رہی ہے،53 سال میں 14 اسپتال بنے،موجودہ حکومت نے 3 سال میں 9 اسپتال بنائے،حکومت میانوالی،اٹک،سیالکوٹ،لاہور،بہاولنگر،لیہ،راجن پور،ملتان،ڈیرہ غازیخان میں اسپتال بنارہی ہے،حکومت پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا 158 مراکز صحت کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے 78 نئی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے،صحت انصاف کارڈ کیلئے 440 ارب روپے رکھے گئے ہیں،ماضی میں کسی حکومت نے صحت کے شعبے کو ترجیح نہیں دی ہے۔