آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے  کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ،آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل امور صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی  بریفنگ  دی گئی ۔

انہیں کراچی ٹرانسفورمیشن پلان  پر عملدرآمد کے لئے سول انتظامیہ کو فارمیشن کی مدد ،ایف ڈبلیو او، این ایل سی اور این ڈی ایم کی موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف کو اربن فلڈنگ کے خلاف حفاظتی انتظامات بارے بھی بتایا گیا،آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اطمینان  کا اظہار کیا۔