شہباز گل پر مقدمہ ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر 2 گھنٹے زمان پارک بیٹھے رہے عمران خان نے ملنے سے انکار کردیا 

شہباز گل پر مقدمہ ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر 2 گھنٹے زمان پارک بیٹھے رہے عمران خان نے ملنے سے انکار کردیا 
سورس: File

لاہور : وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہی کی حکومت میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تھانہ مانگا میں شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

 سینئر کرائم رپورٹر حماداسلم کے مطابق عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف مقدمہ براہ راست سی سی پی او کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی نجم ولی نے بتایا کہ سی سی پی او صفائی دینے زمان پارک پہنچے لیکن دو گھنٹے بیٹھے رہے سابق وزیر اعظم  عمران خان نے ملنے سے انکار کر دیا۔

مصنف کے بارے میں