عمران خان کے سہولت کار چلے گئے، اسی لیے لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کرگیا: سعد رفیق 

عمران خان کے سہولت کار چلے گئے، اسی لیے لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کرگیا: سعد رفیق 
سورس: File

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہولت کار ایک ایک کرکے چلے گئے ہیں اسی لیے ان کا لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کرگیا ہے۔ 

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمرا ن خان کے پاس خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہیں وہاں کام کریں ۔ عمرا ن خان فلاحی کام کے بجائے الیکشن مانگ رہے ہیں ۔ آج الیکشن کی نہیں ، استحکام کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کام کرتے ہیں وہ الٹا پڑ جاتا ہے ۔ عمران خان کا دور سیاہ تھا، اب وہ تنہا رہ گئے ہیں ۔ ہم پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے ۔ اداروں کا بیڑہ غرق کر کے چلے گئے ہیں، خزانے میں کچھ نہیں ۔ جو ادارے میرے پاس ہیں وہاں تنخواہ اورپنشن کے پیسے نہیں ۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور ن لیگی رہنما سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔ خواجہ برادران نے پیراگون کیس میں بریت  درخواست  دائر کر رکھی ہے ۔

احتساب  عدالت لاہور کے جج قمر الزمان کے چھٹی پر ہونے کے باعث کارروائی مؤخر کی گئی ۔ پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں