وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر سکھر اور حیدرآباد روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر سکھر اور حیدرآباد روانہ ہوگئے

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر سکھر اور حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔


وزیراعظم شہبازشریف سکھراورحیدرآباد میں 306کلومیٹرطویل سکھر-حیدرآباد موٹروےایم 6کاسنگ بنیادرکھیں گے،ایم 6  کی تعمیر کے بعدپاکستان کے تمام بڑےاوراہم شہرموٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے،ایم 6 پبلک پارٹنر شپ کے تحت 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائےگا،سکھر-حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے پی کے ایم کا آخری حصہ ہے۔

وزیراعظم پہلےسکھراورپھرحیدرآبادمیں تقاریب میں شریک ہوں گےاورخطاب بھی کریں گے، دورہ کے دوران وفاقی وزرا احسن اقبال،مریم اورنگزیب،اسعدمحمود،امین الحق قمرزمان کائرہ،ناصرحسین شاہ اور ایم این اے کھیل داس بھی ہمراہ ہیں ۔ 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں