متنازعہ ٹویٹ کیس ، اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل تک موخر کر دیا گیا

 متنازعہ ٹویٹ کیس ، اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل تک موخر کر دیا گیا

اسلام آباد: متنازعہ ٹویٹ کا کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل تک موخر کر دیا گیا۔

سینٹرل کی عدالت کے سپیشل جج  نے اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل تک موخر  کر دیا ، دوران سماعت جج راجہ آصف محمود نے کہا کہ اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے معاون وکیل  نے آج فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی اور کہا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ ہیں آج فیصلہ نہ سنایا جائے، جس پر جج راجہ آصف محمود کا کہنا تھا کہ کل رضوان عباسی آئیں یا نہ آئیں فیصلہ سنا دیں گے ۔

مصنف کے بارے میں