آمدن سے زائد اثاثے، نیب کا رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ 

آمدن سے زائد اثاثے، نیب کا رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : نیب لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔ 

نیب ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں ۔ نیب نے رانا ثنااللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے ۔ 3 دسمبر 2019 کو رانا ثنااللہ کیخلاف شکایات کی ویری فکیشن  مکمل ہوئی ۔24 ، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں۔ 

نیب کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں  چیلنج  نہ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ رانا ثنااللہ کیخلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔ 

مصنف کے بارے میں