پی اے سی نے توشہ خانہ کا 10 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا 

پی اے سی نے توشہ خانہ کا 10 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ گزشتہ دس سال کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ججوں، بیورو کریٹس سمیت تمام افراد کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

پی اے سی کا اجلاس چیئرمین  نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ دس سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی نے کاہ کہ آڈیٹر جنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں۔

نور عالم کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم، آرمی چیفس، نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی دیا جائے۔چیف جسٹس، ایم این ایز، سینیٹرز، وزرائے اعلی، گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں