ملک میں پیدا ہونے والا ہیجان ترقی کا سفر شروع ہونے سے ختم ہو گا: اسد عمر

ملک میں پیدا ہونے والا ہیجان ترقی کا سفر شروع ہونے سے ختم ہو گا: اسد عمر

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشرتی، سیاسی اور معاشی بحران ایک ساتھ پیدا ہو گئے ہیں اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مہنگائی کا طوفان ہے، ملک میں پیدا ہونے والا ہیجان ترقی کا سفر شروع ہونے سے ختم ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بہت سے چیلنجز کا شکار ہے اور پاکستان میں صرف معاشرتی ، سیاسی اور معاشی بحران نہیں بلکہ تینوں بحران ایک ساتھ پیدا ہو گئے ہیں جبکہ سیاست میں ایک مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے، روپے کی قدر تیزی سے گررہی ہے مگر حکومت کی توجہ اپنے مقدمات ختم کرانے پر ہے ، یہ پی ٹی آئی کو ہٹا کر اقتدار میں آگئے پر سارا وقت ایک چیز پر گز ر رہا ہے، یہ عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے، اس لئے ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مہنگائی کا طوفان ہے اور گزشتہ 8ماہ میں جو مہنگائی دیکھی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی، روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوئی ہے، 1971 کے بعد ایسا چیلنج نہیں دیکھا جو آج دیکھنا پڑرہا ہے، بجلی کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر حکومت کی توجہ صرف اپنے مقدمات ختم کرانے پر ہے، اس حکومت نے پاکستان کو کدھر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ 
پی ٹی آئی رہنماءاسد عمر نے کہا کہ 22کروڑ عوام دنیا کی ایک ایٹمی طاقت ہیں جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا جبکہ پاکستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو اچھی پالیسیاں بناتے ہیں، ملک کے اندر ہیجان ہے مگر جب ترقی کا سفر شروع ہو گا تو یہ ہیجان بھی ختم ہو جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں