فٹ بال ورلڈکپ: پہلا سیمی فائنل ارجنٹینا اور کروئیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا

فٹ بال ورلڈکپ: پہلا سیمی فائنل ارجنٹینا اور کروئیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا

دوحہ: فٹ بال ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج رات ارجنٹینا اور کروئیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

ارجنٹینا دو مرتبہ کی عالمی چیمپین جبکہ کروئیشیا گزشتہ ورلڈکپ کی رنرز اپ ہے ۔ ایک طرف میسی ، تو دوسری طرف موڈرچ ہے ۔

کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو شکست دی جبکہ کروئیشیا نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں تیسری بار آمنے سامنے ہو رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ 1998 میں ارجنٹینا نے کروئیشیا کو ہرایا جبکہ 2018 میں کروئیشیا نے ارجنٹینا کو شکست دی ۔

مصنف کے بارے میں