پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: وزیر خارجہ

پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈونیشین ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی امن واستحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بی بی شہید کا ویژن تھا، وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے گزشتہ دنوں افغانستان کا دورہ کیا۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں جبکہ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، افغان مسائل کے حل کیلئے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں