جلاپور بھٹیاں پولیس نے 6 رکنی آصو ڈکیت گینگ سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا

 جلاپور بھٹیاں پولیس نے 6 رکنی آصو ڈکیت گینگ سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا

جلال پوربھٹیاں ؛ڈی پی او حافظ آباد کی براہ راست نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے تیسرے مرحلے میں بڑی کاروائی میںتھانہ جلاپور بھٹیاں پولیس نے 6 رکنی آصو ڈکیت گینگ سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ڈکیت گینگ کے ملزمان قتل،ڈکیتی راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے نقدی ،موبائل فون،طلائی زیورات اور دیگر مال مسروقہ بر آمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان ایک ہی رات میں متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹا کر تے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں جدید آٹومیٹک اسلحہ،گولیاں اور کارتوس وغیرہ برآمد کر لئے گئے ہیں۔

 ڈی پی او حافظ آبادکا کہناہے کہ ٹار گٹڈ آپریشن کے اہداف سو فیصد کامیابی سے حاصل کئے جا رہے ہیں ۔