لاہور :شفیق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دولہا زخمی

 لاہور :شفیق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دولہا زخمی

لاہور: شادی کی خوشیوں کو نظر لگ گئی۔ شفیق آباد مالی پورہ میں دولہے کو سفاک ملزمان نے گولیاں مار دیں۔۔ دولہا عمران نئی زندگی شروع کرنے کی بجائے زندگی بچانے کے لیے اسپتال پہنچ گیا۔ شادی کی رسوم مکمل کر کے دولہا عمران شریک حیات سمیت شادی ہال سے نکلا تو گھات لگائے نقاب پوش ملزمان نے گاڑی روک کر گولیاں برسا دیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی حملے کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائے گی۔ زخمی عمران کو سر میں گولی لگی ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالت انتہائی نازک ہے بچانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں