مشہور ٹیکسی سروس کو بیوی کے موبائل سے بلانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

مشہور ٹیکسی سروس کو بیوی کے موبائل سے بلانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

پیرس : غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کا ایک بزنس مین اپنی بیوی کے علاوو کسی اور کے عشق میں مبتلا ہوگیا ،بیوی کو شوہر کے اس راز کا پتا چل گیا،جس پر موصوف شوہر نے مشہور ٹیکسی سروس ”اوبر“کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔اس شوہر نے اوپرپر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے اپنی کے موبائل سے ٹیکسی سروس کے اوبر سے رابطہ کیا تھا۔
اس کے بعد بیوی کے فون سے اوبر کی ایپ سے سائن آف کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود کمپنی شوہر کہ تمام سفری تفیصلات ان کی بیو ی کے موبائل پر بھیجتی رہی ۔ جس نے ان کی اہلیہ کے شک کو یقین میں بدل دیا کہ ان کے شوہر کا کسی اور سے بھی عشق فرما رہے ہیں۔اس واقعے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص نے اوبر کے خلاف چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔
شوہر کے وکیل نے صحافیوں سے بات کرے ہوئے کہا کہ ان کے موکل اصل میں اوبر کی ایپ کے ایک اندر ایک ’بگ‘ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔میرے موکل کی ذاتی زندگی میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ اوبر کی ایپ میں موجود بگ ہے
مذکورہ شخص کے علاہ کئی دیگر لوگوں کو بھی اوبر کی ایپ میں بگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹیکسی سروس کے حکام نے اس واقع پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے لیکن اوبر والوں کا کہنا ہے کہ اپنے مسافروں کی معلومات کو محفوب رکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔