قابض بھارتی فوج اور مسلح کشمیریوں میں جھڑپ آٹھ افراد شہید

قابض بھارتی فوج اور مسلح کشمیریوں میں جھڑپ آٹھ افراد شہید

سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور مسلح کشمیریوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میںاٹھ افراد کے مارے جانے کی اطلاعات آئی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس لڑائی میں چار مسلح افراد سمیت ایک راہ گیر اور دو فوجی بھی مارے گئے ایک آدمی پولیس کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کی وجہ سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہو جب پولیس اور سپاہیوں نے ضلع کلگام کے علاقے فریسال کے ایک گاو¿ں کے میں گھر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اس کا گھیراو کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی حصار توڑنے کے شدید فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے جانی نقصان ہوا۔یاد رہے قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کی تحرک کو دبانے کے لیے ہر طرح کے ہتکھنڈے استعمال کر رہی ہے