لا لا لینڈ‘پانچ 'بیفٹا ایوارڈز' جیتنے میں کامیاب

لا لا لینڈ‘پانچ 'بیفٹا ایوارڈز' جیتنے میں کامیاب

لندن: لندن کے رائل البرٹ ہال میں’بیفٹا فلم ایوارڈز کا ریڈ کارپٹ بچھا۔ ہالی ووڈ ستاروں کے جلوؤں اور کیمرا فلیش کی چکا چوند نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اداکارائیں ایک سے بڑھ کر ایک پوز دینے میں لگی رہیں مگر اصل میلہ تو ایما اسٹون نے لوٹ لیا جنہیں 'لا لا لینڈ' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لا لا لینڈ مزید چار ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جن میں بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین میوزک اور بہترین سنیماٹو گرافی کے ایوارڈز شامل ہیں۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ کیسی افلیک کے نام رہا جو انہیں فلم مانچسٹر بائے سی کے لیے دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں