جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا وار، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا وار، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان: امن دشمنوں کا ایک اور وار۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے گول کچ میں پاک افغان بارڈر کے قریب گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

دھماکے میں گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں