اسرائیل ،مساجد میں اذان پر پابندی کابل منظوری کے لیے پیش

اسرائیل ،مساجد میں اذان پر پابندی کابل منظوری کے لیے پیش

یروشلم: اسرائیلی وزرا نے ایک ایسے متنازعہ بل کا مسودہ تیار کیا ہے جسے کے تحت اسرائیل کی شہری آبادیوں میں مساجد میں اذان پر پابندی لگا دی جائے گی۔اس بل پر مزید کاروائی کے لیے وزرا کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اس بل جس کی منظوری کے بعد عوامی مقامات کو مساجد سے پیدا ہونے والے شور سے بچانا ہے۔
کمیٹی سے منظوری کے بعد بل کا مسودہ پارلیمنٹ جائے گا جہان اس کو ”موذن لاءکے نام سے پیش کیا جائے گا،مسلمانوں اس رد عمل میں کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی متنازعہ قانون کو تسلیم نہیں کریں گئے میناروں میں نصب سپیکروں سے اذان کی آواز بلند ہوتی رہے گی۔
اس قانوں کاا بتدائی مسودہ پہلے ہی مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ اس قانون کیوجہ سے یہودیوں کے رہائشی علاقے بھی متاثر ہونگے وہاں سائرن کی آواز پر پابندی لگ جائے گی۔
اسرائیلی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ بل منظور ہوگیا تو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں مساجد میں اذان پر پابندی لگ جائے گی البتہ مسجد اقصی میں اذان کی آواز بلند ہوتی رہے گی