باکسر عامر خان کو کاروبار میں 28 لاکھ پاونڈ کا نقصان

باکسر عامر خان کو کاروبار میں 28 لاکھ پاونڈ کا نقصان

لندن: برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ باکسنگ رنگ میں مخالف کو پٹکنے والے عامر خان کو کاروبار میں جھٹکا لگ گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان برطانوی شہر بولٹن میں سپر لگژری بینکوئٹ بنا رہے ہیں جہاں آٹھ سو افراد کی گنجائش ہے۔ بینکوئٹ کی تعمیر کا تخمینہ 32 لاکھ پاونڈ لگایا گیا تھا لیکن عامر خان ساٹھ لاکھ پاونڈ خرچ کر چکے ہیں اور ہال اب تک مکمل نہیں ہوا۔

اس منصوبے کی نگرانی عامر خان کے والد کر رہے تھے۔ عامر خان نقصان کا ذمے دار ان مشیروں کو قرار دیتے ہیں جنھوں نے غلط تخمینہ لگایا۔ واضح رہے عامر خان گھریلو جھگڑے اور نازیبا ویڈیو کی وجہ سے کافی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

اِس سے قبل فریال مخدوم عامر خان کو "گھر والے یا گھر والی میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لو" کی فائنل وارننگ دی تھی جس کے بعد عامر خان نے اپنے والد، چچا اور قریبی دوست کو اپنی ٹیم سے علیحدہ کر دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں