جرمنی کے ساحل پر ہزاروں رنگ برنگے انڈے دیکھ کر حیران

جرمنی کے ساحل پر ہزاروں رنگ برنگے انڈے دیکھ کر حیران

جرمنی:ساحلی علاقے لیگولگ کے رہائشی اس وقت اچانک حیران رہ گئے جب وہ صبح ساحل پر گئے تو انہیں ساحل پر سینکڑوں نہیں ہزاروں انڈے دیکھنے کو ملے۔ انڈوں کی خاس بات یہ تھی کہ یہ سب رنگ برنگے تھے ۔

رہائشیوں نے ان انڈوں کے دیکھنے کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو اطالع دی جنہوں نے ان انڈوں کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ سب پلاسٹک کے انڈے ہیں ۔

اس کے بعد ان تمام انڈوں کو شہریوں نے ساحل سے اٹھایا۔تمام انڈے رہائشی اپنے اپنے گھروں میں لے گئے ۔ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انڈے کسی بحری جہاز کے کسی کنٹینر سے گرے ہیں۔او ر یہ محض بچوں کے کھلونے ہیں ۔