سکینڈلز کی زد میں آنے والی پاکستانی اداکارائیں

 سکینڈلز کی زد میں آنے والی پاکستانی اداکارائیں

لاہور:شوبز کی دنیا میں آئے روز انوکھی باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں جو عام لوگوں کے لیے تو اسکینڈل سے کم نہیں ہوتی البتہ شوبز سے وابستہ لوگوں کو شاید ایسا عجیب نہ لگتا ہو۔کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ شوبز کے لوگ ایسا شہرت پانے کے لیے جان بوجھ کے سکینڈل بنواتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ ایسا شخصیات کو بد نام کرنے لیے کیا جاتا ہے گو جتنے منہ اُتنی باتیں۔پاکستانی خواتین اداکاراﺅں کے حوالے سے آئے دن ایسے سکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں۔
رُبیہ چوہدری


پاکستانی اداکارہ اور ماڈل رُبیہ کا وڈیو سکینڈل جیسے ہی منظر عام پر آیا لوگوں نے شوبز انڈسٹری کو خوب لعنت ملامت تو کی ہی ساتھ ہی رُبیہ اور اس کے خاندان کو بھی نہیں بخشا۔لیکن ربیہ نے ان تمام باتوں سے انکار کر دیا کہ ویڈیو میں وہ نہیں ہیں۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ویڈیو ان کے کسی مخالف نے اپ لوڈ کی تھی جس میں گرافکس استعمال کیے گئے تھے اور ربیہ کو کئی دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہوئیں تھیں جس میں ان سے پیسے مانگے گئے تھے اور نہ دینے کی صورت میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔خدا جانے اب حقیقت کیا تھی لیکن وقت کے ساتھ خبریں بھی ماند پڑ گئیں۔
متیہرا


پاکستانی برازیلین اداکارہ،ماڈل اور گلوکارہ متیہرا سے کون واقف نہیں۔متیہرا کافی عرصہ خبروں کی زینت بنی رہیں اور پاکستان شوبز انڈسٹری میں بولڈ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔متیہرا کا ایک سکینڈل نہیں بلکہ ایک لمبی لائن ہے۔سب سے پہلا سکینڈل اس وقت سامنے آیا جب متیہرا شارٹس پہن کر ہیوی بائک کی سواری کرتے لاہور کے مال روڈ پر پائی گئی۔اس کے بعد تو ایک لمبی لائن تھی اور متیہرا مسلسل خبروں کی زینت بنی رہی۔اس کے بعد ایک ویڈیو سکینڈل آیا جس میں متیہرا بے ہودہ حرکات کرتی پائی گئی اور اس کے بعد ”اور اور اور“ سکینڈل سامنے آیا جس میں وہ کسی فین سے لائیو بات کر رہی تھیں اور اس سکینڈ ل نے سب سے زیادہ شہرت پائی۔
وینا ملک


پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ وینا ملک کا سکینڈل ایک زمانے تک چلتا رہا اور یہ صرف ایک نہیں تھا بلکہ کئی سکینڈلز تھے جن میں ایک بھارتی شو میں بارتی اداکار کے ساتھ قربت کا قصہ بھی شامل تھا۔اس بات پر وینا کے نقاد نے تو اظہارِ نفرت کیا ہی مداحوں نے بھی خوب سنائیں۔اب تو موصوفہ شادی شدہ ہیں اور دو عدد پیارے بچوں کی ماں ہیں۔
میرا


پاکستانی اداکاری میرا اپنی ”خوبصورت“ انگلش کی وجہ سے کافی وجہ ِ شہرت رکھتی ہیں۔میرا کا انگلش سکینڈل تو ہر وقت ہی چلتا رہتا ہے لیکن ایک قابلِ اعتراض ویڈیو سے ان کا سکینڈل بنا جس سے وہ خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔
عائشہ خان


عائشہ خان اور ہمایوں سعید کا سکینڈل کافی عرصہ زبان زدِ عام رہا لیکن وجہ کوئی ویڈیو نہین تھی بلکہ دونوں کا بغیر کسی بندھن میں بندھے ایک گھر میں رہنا تھا۔دونوں کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
نیلم منیر


اور اب آتے ہیں اس سال کے پہلے اور مشہور سکینڈل کی طرف جو کہ صرف ایک ڈانس ویڈیو پر مشتمل ہے۔نیلم منیر پاکستانی ڈراموں کا ایک منفرد نام ہے اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں ۔اداکارہ کا ایک کار میں ڈانس کرتے کلپ سوشل میڈیا پر کافی گردش میں رہا اور جہاں لوگوں نے تنقید کی وہیں نیلم کو فالو کرتے ہوئے کار میں ڈانس کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں جبکہ کود نیلم کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی دوستوں کے ساتھ انجوائے کر رہی تھی اور میری ایک ساتھ دوست نے ویڈیو بنائی مجھے نہیں معلوم اُس نے کب سوشل میڈیا پر ڈال دی“۔خدا جانے اب اس مین کتنی سچائی ہے اور کتنا جھوٹ البتہ نیلم کے اس ڈانس نے سب کو ہی ٹھمکا لگانے پر مجبور ضرور کیا۔