اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ، شہریار خان نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا عندیہ دیدیا

اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ، شہریار خان نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا عندیہ دیدیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن ٹو اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ اب بورڈ نہیں کوئی اور ہی حل کرے گا۔ پی سی بی چئیرمین نے فکسنگ معاملے کی تحقیقات کا راز کھول ڈالا۔ کہتے ہیں لیگ کے اختتام پر کرکٹرز کے خلاف ایکشن کے لیے ایک مضبوط کمیشن بنایا جائے گا۔ جسٹس قیوم کمیشن کی طرز پر بنایا جانیوالا یہ کمیشن فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی سزا و جزا کا فیصلہ سنائے گا۔

شہریار خان کا کہنا ہے فکسنگ کرنیوالے جواری کھلاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا اقدام دوسرے پلئیرز کے لیے سبق دینا ہو گا۔ چئیرمین نے کہا پاکستان سپر لیگ میں مجموعی کتنے کرکٹرز فکسنگ میں ملوث تھے اس بارے میں وہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں تاہم ان کے بارے میں مکمل تحقیقات کے بعد ہی نام منظر عام پر لائے جائیں گے۔ شہریار خان نے کہا پی سی بی آئی سی سی کے قوانین پر عمل پیرا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں