کترینہ کیف اپنی بہنوں کے لیے پروڈیوسر بن گئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اداکاری سے نام کمانے کے بعد فلم پروڈکشن میں بھی انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔

کترینہ کیف اپنی بہنوں کے لیے پروڈیوسر بن گئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اداکاری سے نام کمانے کے بعد فلم پروڈکشن میں بھی انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے کچھ دن قبل سلمان خان سے اپنی بہنوں سونیا کیف اورازابیل کیف کی فلموں میں متعارف کرانے کے حوالے سے مدد مانگی تھی جس پر دبنگ خان نے انہیں مدد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی تاہم اب کترینہ کیف نے پریانکا اور انوشکا کی طرح اپنا پروڈکشن ہاوس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنی نگرانی میں تیار کردہ فلم میں وہ ازابیل کیف کو متعارف کرائیں گی۔

کترینہ کیف فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاری کے ساتھ پروڈکشن پر بھی خاصی نگاہ رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا تاہم میں فلم ضرور پروڈیوس کروں گی۔

دوسری طرف ’’ممبئی مرر‘‘ کے مطابق کترینہ نے پروڈکشن ہاؤس کے لیے سلمان خان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ہے اس کے علاوہ وہ اپنے ہدایت کار دوستوں کے ساتھ فلموں کی کہانیوں پر بھی غور کر رہیں تاکہ مناسب کہانی کے ساتھ وہ اپنی بہن کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر سے لانچ کر سکیں۔