حکومت قبائل پرمرضی مسلط نہ کرے،فضل الرحمان کی وارننگ

پشاور : جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قبائل پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی قرآن وسنت کے مطابق ہوگی اور اس سے متصادم کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوگی۔

حکومت قبائل پرمرضی مسلط نہ کرے،فضل الرحمان کی وارننگ

پشاور : جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قبائل پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی قرآن وسنت کے مطابق ہوگی اور اس سے متصادم کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوگی۔پشاور میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں جمیعئت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اور بیوروکریسی قانون سازی میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ طے شدہ ہے، قانون سازی قرآن اور سنت کے مطابق ہوگی اور اس سے متصادم کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوگی۔مولانا کا کہنا تھا کہ ہم مسلح جنگ کو دہشت گردی سمجھتے ہیں اور ہماری اسی سوچ نے دہشت  گردوں کی نظریاتی سپلائی لائن کاٹ دی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت قبائل پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے، فاٹا کے متاثرین کی بحالی اور حقوق دینے کے بعد ان سے رائے لی جائے اور تب ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کو بھی قبائل سے بغیر پوچھے ان پر مسلط کیا تھا اور اب اصلاحات میں بھی ان کی مرضی شامل نہیں ہے۔