داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی فضائی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاعات

داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی فضائی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاعات

بغداد: عراقی میڈیا نے ایک بار پھر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے اور ان کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی فضائی حملے میں زخمی ہوگے ہیں۔ عراقی سیکیورٹی تجزیہ نگار فاضل ابو رغیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ البغدادی کو شام اور عراق کی سرحد پر القائم کے مقام پر امریکی جنگی طیاروں نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں البغدادی زخمی ہوا ہے۔

ابو رغیف نے بتایا کہ البغدادی شام اور عراق کی سرحد کے قریب عکاشات، الزلہ اور العبیدی کے مقامات میں واقع داعش کے مراکز کو نشانہ بنائے جانے کے دوران زخمی ہوئے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے بتایا ہے کہ القائم کے مقام پر کیے گئے فضائی حملوں میں البغدادی اپنے دسیوں ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر ان اطلاعات کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔

مصنف کے بارے میں