اپنی زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کیے، شمیتا شیٹھی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی نے فلمی کیرئیر میں ناکامی کی وجوہات دنیا کو بتادیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کیے۔

بھارتی میڈیا پر دیئے کے انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ سے ان کے فلمی کیرئرکی ناکامی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ”میں نے اپنی زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کیے جنہیں شاید در گزر کرنا زیادہ بہتر تھا، لیکن زندگی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور آگے بڑھنے کا نام ہے، اور میں نے اپنے ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا“ ۔
38 سالہ شمیتا شیٹھی اپنے فلمی کرئیر کے دوران بہن شلپا شیٹھی جیسی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے فلم محبتیں ، سحر، ہری پُتراور کاش سمیت دیگر فلموں میں کام کیا۔ آخری دفعہ انہیں بھارتی ڈانس ریلیٹی شو ” جھلک دکھلا جا“ کے رکن کی حیثیت سے سکرین پر دیکھا گیا۔