خدا گواہ ہے میں نے کچھ نہیں کیا، خالد لطیف

خدا گواہ ہے میں نے کچھ نہیں کیا، خالد لطیف

کراچی: پاکستان سپر لیگ سے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز خالد لطیف  پہلی بار منظر عام پر آئے تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی . صحافیوں کے سوالات پر خالد لطیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا.خالد لطیف نے اپنے وکیل سے قانونی مشورے شروع کر دئیے.

خالد لطیف کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہو گیا.خالد لطیف منظرعام پر آگئے.اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کراچی میں اپنے وکیل سے قانونی مشورے شروع کر دیئے . موقع پاتے ہی صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی. خالد لطیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا وہ بے قصور ہیں ۔خالد لطیف تو منظر عام پر آگئے مگر اسپاٹ فکسنگ کے شبہ میں باہر کیئے جانے والے دوسرے کرکٹر شرجیل خان کا تاحال کچھ پتہ نہیں .