پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکا،ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین سمیت متعدد افراد جاں بحق

پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکا،ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین سمیت متعدد افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر شدید دھماکا ۔ جس میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 75 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن مبین اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل بھی جاں بحق ہو گئے ۔دھماکا 6 بج کر 7 منٹ پر ہوا ۔دھماکا  ڈرگ کیمسٹ کے احتجاج کے دوران ہوا۔  دھماکے کے فورا  بعد بھگدڑ مچ گئی۔دھماکے کے بعد  متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ دھماکے میں آج ٹی وی کی ڈی ایس این جی بھی تباہ ہو گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔امدادی ٹیمیں مدد کرنے میں مصروف  ہیں۔ دھماکے سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پاک فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین بھی شہید ہو گئے۔ ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کی بھی شہید ہو گئے ہیں۔