اداکار نعمان حبیب نے عاصمہ سے شادی کی انتہائی شاندار وجہ بتادی

اداکار نعمان حبیب نے عاصمہ سے شادی کی انتہائی شاندار وجہ بتادی

اداکار نعمان حبیب نے عاصمہ سے شادی کی انتہائی شاندار وجہ بتادی

کراچی :  پاکستان کے معروف اداکاروماڈل نعمان حبیب نے بنت فاطمہ فاﺅنڈیشن کیلئے کام کرنیوالی عام سی لڑکی عاصمہ سے شادی کرلی جو گزشتہ سال کے آخری ہفتے انجام پائی لیکن اب نعمان حبیب نے اس شادی پر رضامندی کی وجہ بھی بتادی ۔
ایک سوال کے جواب میں نعمان حبیب نے بتایاکہ ہرلڑکے ولڑکی کاخواب ہوتاہے کہ کس طرح کا جیون ساتھی چاہیے ، میری فیلڈمیں دوزندگیاں ہوتی ہیں ، ایک وہ جو لوگ سکرین پر دیکھتے ہیں اور اسی سے لوگ متاثر ہوتے ہیں جبکہ دوسری آپ کی نجی یاذاتی زندگی ہوتی ہے ، مجھے محسوس ہوتاتھا کہ میںلوگوں کو جوڑ کر رکھنے والا، بہت گھریلوآدمی ہوں ، جب میں نے بنت فاطمہ فاﺅنڈیشن کی چیزیں دیکھیں تو بہت زیادہ متاثر ہوا اور سوچا کہ اگر عاصمہ اتنی ماﺅں کا خیال رکھ سکتی ہیں تو میری ایک اکیلی والدہ کا خیال بھی رکھ لیں گی ۔