کوئٹہ: موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا:ماروی میمن

کوئٹہ: موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا:ماروی میمن

کوئٹہ:  وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے پیر کو کوئٹہ میں اراکین بلوچستان اسمبلی کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)اپڈیٹ کیلئے کرائے جانے والے نئے سروے پر بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران، چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا۔ سابقہ حکومت کی جانب سے 2010-11میں کرائے جانے والے سروے میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ جیسا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو انکا جائز حق فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے ، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری سروے ٹیمیں بلوچستان کے ہر گھرانے کا دورہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سروے کے ابتدائی مرحلے میں قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد اور کچھ کا سروے کیا جارہا ہے جبکہ باقی اضلاع میں ملک گیر سروے کے دوران سروے کیا جائے گا جس کا آغاز ستمبر 2017سے ہوگا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ اس سروے میں بھر پور تعاون کریں تاکہ بی آئی ایس پی ملک کی پہلی متحرک NSERکے اندراج کے قابل ہو اور آبادی کی سماجی و معاشی حالات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے دیکھ بھال کرسکے۔ اراکین پارلیمنٹ نے NSERاپڈیٹ کیلئے کئے جانے والے نئے سروے کے ابتدائی مرحلے کی کامیابی پر بی آئی ایس پی انتظامیہ کی تعریف کی اور کہاکہ سروے سے اکھٹا کیا جانے والا ڈیٹا ترقیاتی منصوبوں کی پلانگ اور ڈیزائنگ میں صوبائی حکومت کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ نئے سروے کی منفرد خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ ڈیٹا کے معیار سے متعلق غلطیوں پر قابو پانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام کو اپناتے ہوئے ڈیٹا کا اندارج کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں