دالوں اور سبزیوں کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا !

لاہور : یوں تو مسلز کی مضبوطی کیلئے گوشت اور انڈوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا تھا ۔ لیکن اب محققین مسلز کی مضبوطی کے خواہ افراد کیلئے دوسرا بہترین نسخہ لے آئے ۔ جس کے مطابق سبزیوں اور دالوں کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود مسلز کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بات میساچوسٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتائی گئی کہ سبزیوں اور دالوں میں موجود پروٹین مسلز کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دالیں، بیج اور گوبھی وغیرہ کھانا جسم کے مسلز بنانے کے لیے انڈوں اور گوشت جتنی ہی فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران تین ہزار کے لگ بھگ مرد اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
محققین کو علم ہوا کہ 82 فیصد افراد روزانہ تجویز کردہ پروٹین کی مقدار کو جزو بدن بناتی ہے تاہم ان کی خوراک کا بیشتر حصہ جنک فوڈ، دودھ کی مصنوعات، سرخ گوشت، چکن، مچھلی اور دالوں پر مشتمل ہے۔
محققین نے غذائی عادات کے ساتھ مسلز کے حجم، مضبوطی اور ہڈیوں کی کثافت کا بھی جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ پروٹین کھاتے ہیں ان کے مسلز زیادہ بڑے اور مضبوط ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 126 گرام پروٹین تک کا استعمال مسلز کو جلد مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تاہم تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف دالوں کا استعمال ہی سرخ گوشت جتنے پروٹین کو جزو بدن بناتا ہے اور یہ لوگوں کے مسلز بنانے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔