محمد عرفان کو کلین چٹ نہیں دی، جلد شوکاز جاری کیا جائے گا، شہریار خان

محمد عرفان کو کلین چٹ نہیں دی، جلد شوکاز جاری کیا جائے گا، شہریار خان

پاکستان سپر لیگ فکسنگ اسکینڈل پر چیئرمین پی سی بی نے بھی زبان کھول لی. کہتے ہیں شرجیل خان اور خالد لطیف کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی .محمد عرفان کو کلین چٹ نہیں دی. جلد شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

لاہور میں پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے پریس کانفرنس کی جس میں فکسنگ کے حوالے سے بتایا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس دئیے جا رہے ہیں . لیکن انہیں بھی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا اور قانون کے مطابق ہی تمام کارروائی ہو گی . پی سی بی چئیرمین نے کہا کہ ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن کو بھی کلیئر قرار دیا جا چکا ہے البتہ محمد عرفان سے تحقیقات جاری ہیں لیکن ابھی تک انہیں شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا، تاہم 1 سے 2 روز میں انہیں بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا جائے گا.
شہریار خان نے کرکٹ کو بدنام کرنیوالے اس سارے معاملے کو حل کرنے کے لیے 6مارچ کو گول میزکانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا . جس میں نئے پرانے سب کھلاڑی شامل ہوں گے .مزید کہا ملک و قوم کا نام بدنام کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی ہونی چاہیے کہ دوبارہ کسی کو جرات نہ ہو .چئیرمین نے کہا فکسنگ تحقیقات میں سابق کرکٹر ناصر جمشید کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں