لاہور میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، کرائم سین یونٹ

لاہور میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، کرائم سین یونٹ

لاہور:مال روڈ لاہور میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا۔ کرائم سین یونٹ نے تصدیق کر دی۔ رانا ثناءاللہ نے بھی تصدیق کر دی ۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر  احتجاج نہ ہوتا تو اتنی اموات نہ ہوتی۔ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ 

لاہور میں ہونے والے دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 78 کے قریب شدید زخمی ہو گئے۔اس دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت پولیس کے افسران جاں بحق بھی ہوئے۔