آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی مذمت، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی مذمت، آئی ایس پی آر

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےلاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے پاک فوج کے مقامی کمانڈراور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہر ممکن مددفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے ۔

اس کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، آصف زرداری، بلاول بھٹو، چودھری شجاعت ، ڈاکٹرطاہرالقادری ، اور اسفند یار ولی سمیت اہم سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں