بالی ووڈ فلموں کے ولایتی اداکار اب کس حال میں ہیں؟

لاہور: کہتے ہیں کہ فن اور فنکار کیلئے کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔ پریانکا چوپڑا، عرفان خان اور دیپک پڈکون جیسے بالی ووڈ کے دیسی اداکار ہالی ووڈ کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں تو اس سے قبل بہت سے ولایتی (فارن ایکٹرز) نے بھی بھارتی فلموں میں کام کر کے بہت شہرت سمیٹی تھی۔ تاہم ان اداکاروں کو دوبارہ کسی فلم میں نہیں دیکھا گیا۔

بالی ووڈ فلموں کے ولایتی اداکار اب کس حال میں ہیں؟

لاہور: کہتے ہیں کہ فن اور فنکار کیلئے کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔ پریانکا چوپڑا، عرفان خان اور دپیکا پڈکون جیسے بالی ووڈ کے دیسی اداکار ہالی ووڈ کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں تو اس سے قبل بہت سے ولایتی (فارن ایکٹرز) نے بھی بھارتی فلموں میں کام کر کے بہت شہرت سمیٹی تھی۔ تاہم ان اداکاروں کو دوبارہ کسی فلم میں نہیں دیکھا گیا۔

قارئین کی دلچسپی کیلئے ہم ان میں سے چند کا ذکر کر رہے ہیں۔ پال بریک تھرون بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم لگان میں کپیٹن رسل کا کردار کون بھول سکتا ہے۔ پال بریک تھرون نامی اس انگلش اداکار نے عامر خان کے مدمقابل برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کردار بخوبی نبھایا تھا۔ تاہم اس کے بعد پال بریک تھرون کسی اور انڈین فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر نہ دکھا سکے۔

پال بریک تھرون اس کے علاوہ بہت سی فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کر چکے ہیں جن میں ایرو اور دی ریور قابل ذکر ہیں۔ کلائیو سٹیڈن کلائیو سٹینڈن نے 2007ء میں ریلیز کی گئی بالی ووڈ فلم نمستے لندن میں کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ کلائیو ایک آئرش ایکٹرز ہیں جو ان دنوں ہسٹری چینل کے مشہور پروگرام وائی کنگز میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل کلائیو سٹینڈن نے 2015ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ایورسٹ میں بھی اداکاری کی تھی۔ ریچل شیلی بالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد فلم لگان میں الزبتھ کا لافانی کردار ادا کرنے والی ایکٹرس ریچل شیلی ایک برطانوی اداکارہ ہیں۔ ریچل نے انگلش ایکٹر ہونے کے باجود فلم لگان میں ایسی خوبصورت اداکاری کی جو آج تک فلم بینوں کو یاد ہے۔

ریچل شیلی اس کے علاوہ بہت سے ٹیلی وژن سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم وہ 2014ء کے بعد سے میڈیا سے دور ہیں۔ انھوں نے آخری مرتبہ گرینٹ چیسٹر میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ سارہ تھامسن کین امریکی اداکارہ سارہ تھامسن کین نے 2010ء کی بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم راج نیتی میں رنبیر کپور کے مدمقابل کردار ادا کیا تھا۔

سارہ اس کے بعد تو کسی ہندی فلم میں نظر نہیں آئیں تاہم انہوں نے امریکا کے بہت سے ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ہاؤس اینڈ ود آؤٹ اے ٹریس اور وشز آف کرسمس قابل ذکر ہیں۔پال بریک تھرون، کلائیو سٹیڈن، ریچل شیلی اور سارہ تھامسن کین سمیت فارن ایکٹرز کی ایک لمبی فہرست ہے جنہوں نے بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم اب یہ اداکار کیا کر رہے ہیں اور کس حال میں ہیں؟