سوشل میڈیا اپنے صارفین کو جھوٹ کا عادی بناتا ہے، سروے

لندن: سوشل میڈیا کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت نے دنیا بھر میں اربوں افراد کا اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے ۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد معلومات کیساتھ اپنے تاثرات کا اظہار کرتی ہے وہی حالیہ سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرایک تہائی افراد اچھا نظر آنے یا دوستوں کے دباﺅ میں جھوٹ بولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

برطانیہ میں ہونیوالے سروے کے مطابق ہر 10میں سے ایک صارف نے مکمل طور پر جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا ہے ، صرف برطانیہ میں 60لاکھ صارفین سفید جھوٹ بولتے ہیں جبکہ ایک کروڑ افراد موقع کی مناسبت سے جھوٹ بولتے ہیں، 39فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اپ ڈیٹس کو بہتر بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں جبکہ ہر تین میں سے ایک فرد کا موقف تھاکہ اگر وہ جھوٹ نہ بولیں تو زندگی بیزار کن محسوس ہونے لگتی ہے ۔